لیما: پیرو کے نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کی دیر رات کو کھیلے جانے والے میزبان پیرو بمقابلہ ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں لیونل میسی کا کھیلنا مشکوک ہے۔وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ فٹنس مسائل کے سبب وہ عالمی کپ 2026 کے کوالیفائنگ راونڈ کے میچ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔
میسی (36) دائیں پیر کے پٹھوں میں درد کی وجہ سے حال ہی میں انٹر میامی کلب کے لئے کئی ایم ایل ایس میچوں سے باہر کردیاگیا ہے۔ میسی نے کل کے میچ سے قبل پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا ہے۔
اگر میسی کل ہونے والے میچ میں کھیلتے ہیں تو کوچ لیونل اسکالونی کو جولین الواریز یا لاؤٹارو مارٹنیز میں سے کسی ایک کو باہر بیٹھانا پڑ سکتا ہے۔لیوئنل میسی کی غیر موجودگی سے ٹیم کو تھوڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ارجنٹائن ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی ہیں جو ان کی کمی کو کچھ حد تک پر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ronaldinho Meet CM Mamata برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات
پیرو کوالیفائنگ میں اپنے دو میچ ہار چکا ہے۔ کھلاڑی اور کوچ جوآن رینوسو جانتے ہیں کہورلڈ کپ چیمپئن کے خلاف انہیں کہیں زیادہ سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ارجنٹائنا کی ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
یواین آئی