ETV Bharat / sports

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو چار ملین ڈالر کی رقم ملے گی - آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023

آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ ICC World Cup Champion Team Will Receive Four Million Dollars

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر کی رقم ملے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 2:36 PM IST

احمد آباد: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے ہر گروپ مرحلے کی جیت کے لیے 40 ہزار ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں ٹیمیں فائنل میچ گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ گروپ مرحلے میں ایک بار دونوں کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان اپنے تمام نو میچ جیتنے کے بعد زیادہ سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ ہندوستان کا 2.570 کا نیٹ رن ریٹ گروپ مرحلے میں سب سے بہتر رہا ہے۔

جوہانسبرگ میں 2003 کا فائنل آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو 125 رنز سے شکست دے کر جیتا تھا۔دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والا تاریخی فائنل دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔ اسٹیڈیم 2021 میں مکمل ہوا اور اس کی گنجائش 1 لاکھ 32 ہزار ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور 14 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

میزبان ٹیم انڈیا کا مقصد 12 سال قبل 2011 میں آئی سی سی کے فائنل میچ کی جیت کو دہرانا ہے۔آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتا ہے۔اگر اتوار کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور کوئی نتیجہ نہ نکلا تو میچ ریزرو ڈے پر کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس نے گروپ مرحلے میں اپنے تمام نو میچ جیتے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی واحد ٹیم ہے۔ ہندوستان نے 15 نومبر کو ہونے والے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور آسٹریلیا ناک آؤٹ میچز میں کتنی دفعہ آمنے سامنے ہوئے

آسٹریلیا نے اپنے ابتدائی میچوں میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد واپسی کی ہے۔ اس کے بعد اس نے نو میں سے سات میچ جیتے اور 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.