ETV Bharat / sports

Jaffer trolls Vaughan وسیم جعفر کا مائیکل وان پر طنز، انگلینڈ اب بھی کوالیفائی کرسکتا ہے لیکن ۔۔۔۔۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ گزشتہ اتوار کو بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سابق بھارتی بلے باز وسیم جعفر نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ جس کے دو ملین ویوز آچکے ہیں۔

wasim jaffer trolls Michael Vaughan
وسیم جعفر کا مائیکل وان پر طنز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 6:14 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر وسیم جعفر نے ایک بار پھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پر طنز کیا ہے۔ وسیم جعفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 29 ویں میچ میں بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی 100 رنز کی شکست کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ کرکے مائیکل وان کو ٹرول کیا ہے۔ وسیم جعفر ایکس پر لکھا کہ خوش ہوجاو مائیکل وان، میرے خیال میں انگلینڈ اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 7 میں پہنچ کر اب بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔ تاہم اس پوسٹ پر مائیکل وان کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی طرف 2021 میں ہی یہ اعلان کردیا گیا تھا کہ ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں ٹاپ کی سات ٹیمیں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرجائیں گی اور پاکستان میزبان ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم پوائٹنس ٹیبل میں سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے اور اسے اب چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کے اپنے باقی تمام میچز کو جیتنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم جعفر اور مائیکل وان اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ٹرول کرتے نظر آتے ہیں۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد وان جعفر کو ٹرول کرتے ہیں اور بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست پر جعفر وان کو ٹرول کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان دونوں کرکٹرز کے درمیان زمینی جنگ کافی پرانی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ لفظوں کی جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ دراصل مائیکل وان نے وسیم جعفر کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی تھی، اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.