نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے کہا کہ پراپر شاٹس کھیلیں اور کچھ وقت کے لیے ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کی طرح کھیلنا پڑے گا۔ پہلے پچ تیز گیندبازوں کے لئے مددگار تھی لیکن بعد میں اوس کے باعث وکٹ قدرے بہتر ہوگئی۔ اگرچہ ڈبل باؤنس تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں آخر میں سوچ رہا تھا کہ میں 100 رنز تک کیسے پہنچ سکتا ہوں۔ میں نے سوچا کہ اگر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جائے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ تاہم، شاٹ تھوڑا زیادہ ہی اچھے سے کنیکٹ ہوگیا۔
-
📽️ BTS from the #TeamIndia 🇮🇳 dressing room 😃👌 - By @28anand
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A kind of first 🥇 #CWC23 | #INDvAUS
And the best fielder of the match award goes to....🥁
WATCH 🎥🔽https://t.co/wto4ehHskB
">📽️ BTS from the #TeamIndia 🇮🇳 dressing room 😃👌 - By @28anand
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023
A kind of first 🥇 #CWC23 | #INDvAUS
And the best fielder of the match award goes to....🥁
WATCH 🎥🔽https://t.co/wto4ehHskB📽️ BTS from the #TeamIndia 🇮🇳 dressing room 😃👌 - By @28anand
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023
A kind of first 🥇 #CWC23 | #INDvAUS
And the best fielder of the match award goes to....🥁
WATCH 🎥🔽https://t.co/wto4ehHskB
وراٹ کوہلی نے کہاکہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری سے محروم ہونے پر کوئی ملال نہیں ہے۔ کوئی بات نہیں، ورلڈ کپ میں کافی میچز باقی ہیں اس میں میں کسی اور وقت سنچری لگالوں گا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس طرح سے ورلڈ کپ کا آغاز کرنا کافی اچھا ہے۔ ہم نے شاندار فیلڈنگ کی۔ ہم اس علاقے میں مزید محنت کر رہے ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں نے اس صورتحال کا فائدہ اٹھایا۔ جب ہم نے پہلے تین وکٹیں گنوائیں تو میں نروس تھا۔ ہم نے کچھ ڈھیلے شاٹس کھیلے۔ اس کا کریڈٹ آسٹریلوی بولرز کو دینا چاہیے۔ تاہم اس کے بعد راہل اور کوہلی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023 وراٹ اور راہل کی شاندار بلے بازی، بھارت کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز
انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے چل کر مختلف پچز پر مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں ایک مختلف ٹیم کا مجموعہ بھی آزمانا پڑ سکتا ہے۔ چنئی کے شائقین کبھی مایوس نہیں کرتے۔ آج اسٹیڈیم میں کافی ہجوم تھا۔