ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 کوہلی کا چوتھا تو اشون کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہوگا، سچن ابھی بھی سرِفہرست - وراٹ کے ورلڈ کپ پرفارمنس

ویراٹ کوہلی 2011، 2015 اور 2019 کے ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2023 ونڈے ورلڈ کپ کوہلی کا چوتھا ورلڈ کپ ہوگا۔ جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون کا یہ تیسرا ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا اس ے قبل اشون نے 2011 اور 2015 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا لیکن 2019 ورلڈ کپ ٹیم سے انھیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔سچن تندلکر بھارت کے لیے 6 ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے اور واحد کھلاڑی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 6:25 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت کی میزبانی میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور آف اسپنر روی چندرن اشون ایسے کھلاڑی ہیں جو 2011 میں عالمی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ وراٹ اور اشون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 2011 کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب 2023 میں ویراٹ کوہلی اپنا چوتھا اور روی چندرن اشون اپنا تیسرا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔

وراٹ اور اشون کے ورلڈ کپ پرفارمنس پر ایک نظر

ویراٹ کوہلی عالمی کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے۔ کوہلی کی شاندار بلے بازی کے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی مداح موجود ہیں۔ ویراٹ کوہلی موجودہ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جنھیں لگاتار 4 ونڈے ورلڈ کپ کھیلنے کا شرف حاصل ہوگا۔ ویراٹ کوہلی نے 2011، 2015 اور 2019 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اب بھارتی شائقین کوہلی سے 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔

  • - 2011 World Cup.

    - 2023 World Cup.

    Virat Kohli and Ravi Ashwin are the only two players from the 2011 Indian squad playing the 2023 World Cup. pic.twitter.com/zK9sD46pTj

    — Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ویراٹ کوہلی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے 26 میچوں میں 1030 رنز بنائے ہیں۔اس دوران ان کی اوسط 46.81 اور اسٹرائیک ریٹ 86.70 کا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم میں ویرات واحد بلے باز ہیں جنہوں نے سچن تندولکر، وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور یوراج سنگھ جیسے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ کوہلی کے پاس 2011 ورلڈ کپ کا تجربہ بھی ہے جو اب ٹیم انڈیا کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

روی چندرن اشون دنیا کے بہترین آف اسپنروں میں سے ایک ہیں۔ اشون اکثر اپنی کیرم گیند سے بلے بازوں کی وکٹیں بکھیرتے نظر آتے ہیں۔ اشون بھی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انہیں ورلڈ کپ میچ کھیلنے اور سچن، سہواگ اور یوراج جیسے لیجنڈز کے ساتھ ٹرافی اٹھانے کا بھی تجربہ ہے۔ اشون نے اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد اشون نے 2015 ورلڈ کپ میں اپنا جادو دکھایا لیکن انہیں 2019 ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور اب اکشر پٹیل کے زخمی ہونے کے بعد ایک بار پھر اشون کو 2023 ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اشون نے ورلڈ کپ میں 10 میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 97 اوور پھینکیں اور 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اشون کو 2011 کے ورلڈ کپ میں 2 میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2015 ورلڈ کپ میں اشون کو 14 وکٹیں ملی تھی۔ اب اشون پر ایک بار پھر بھارتی پچوں پر شاندار کارکردگی کی ذمہ داری ہوگی۔

سچن تندولکر سرفہرست: ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر بھارت کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ سچن نے 1992 سے 2011 تک کے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ تھے۔ سچن بھارت کے لیے 6 ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے اور واحد کھلاڑی ہیں۔ سچن نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے 45 میچوں میں 2278 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.