ETV Bharat / sports

میکسویل کی اننگز ون ڈے کرکٹ کی تین یادگار اننگز میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 9:25 PM IST

ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میکسویل کی شاندار اننگز ہمیشہ لوگوں کی یادوں میں رہے گی۔ جس کی وجہ سے میکسویل کی 201 رنز کی یہ اننگز کرکٹ کی تین شاندار میچ جیتانے والی اننگز میں شامل ہوگئی ہے۔ memorable innings of ODI cricket

three memorable innings of ODI cricket before Maxwell's innings
میکسویل کی اننگز ون ڈے کرکٹ کی تین یادگار اننگز میں شامل

نئی دہلی: گلین میکسویل نے افغانستان کے خلاف ہاری ہوئی بازی جیت کر کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے۔ 91 رنز پر سات وکٹیں گنوانے کے بعد ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان آسانی سے یہ میچ جیت جائے گا لیکن میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 7 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔آسٹریلیا یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں بھی پہنچ گیا۔ میکسویل کی 201 رنز کی تنے تنہا میچ جیتانے والی اننگز کرکٹ کی تین شاندار میچ جیتانے والی اننگز میں شامل ہوگئی ہے۔

کپل دیو: 1983 ورلڈ کپ کے بارے میں کپل دیو کی اننگز کو کون بھول سکتا ہے، کپل دیو اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان تھے۔ کرکٹ کی سب سے یادگار اننگز میں سے ایک کپل دیو کی ورلڈ کپ کی اننگز ہے۔کپل دیو نے ورلڈ کپ میچ میں 175 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی تھی۔ بھارت اس میچ میں زمبابوے کے خلاف صرف 17 رنز پر ہی پانچ وکٹ گنوا دیا تھا۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے کپتان کپل نے ٹنبریج ویلز میں 138 گیندوں پر 16 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 175 رنز بنائے۔

ان کی اس اننگز کی بدولت بھارت نے زمبابوے کو 266 رنز کا چیلنجنگ ہدف دیا۔کپل کی اس اننگز میں سید کرمانی جو بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز تھے، نے وکٹ کو دوسرے سرے پر وکٹ گرنے سے روکے رکھا، کرمانی نے اس میچ میں 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ تھے۔ زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 235 رنز ہی بنا سکی تھے اور بھارت اس میچ کو 31 رنز سے جیت گیا تھا۔ اس میچ میں دلچسپ بات یہ تھی کہ بی بی سی نے اس میچ کی کوریج نہیں کیا۔ اس لیے کپل دیو کی اس اننگز کی کوئی فوٹیج دستیاب نہیں ہے۔ یہ میچ جیت کر ہی بھارت 1983 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا اور ورلڈ کپ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے

انضمام الحق: 1992 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر کرکٹ کی دنیا میں اپنی دستک کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان اس وقت 22 سالہ انضمام کے لیے سلیکٹرز سے بھی لڑ گئے تھے۔ اس میچ میں انضمام نے کیوی گیند بازوں کی اس قدر پٹائی کی کہ میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔ انضمام 45ویں اوور میں رن آؤٹ ہوگئے لیکن تب تک میانداد اور انضمام نے ٹیم کی جیت کو یقینی بنا لیا تھا اور ایک اوور باقی رہتے فتح حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے ورلڈ کپ کے فائنل میں گراہم گوچ کی انگلینڈ ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل بھی جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہرشل گبز: جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں 111 گیندوں پر 175 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔ دو طرفہ سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے کپتان رکی پونٹنگ کی 105 گیندوں میں 164 رنز کی بدولت 50 اوورز میں چار وکٹ پر 434 کا ریکارڈ اسکور کیا۔ جنوبی افریقہ نے اس ہمالیائی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے ہرشل گبز نے کپتان گریم اسمتھ کے ساتھ 187 رنز کی شراکت قائم کی، اسمتھ نے 90 رنز بنائے ۔پروٹیز ٹیم کا اسکور جب 299 پر پہنچا تو 175 رنز بنانے کے بعد گبز 32ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ لیکن مارک باؤچر نے اس میچ میں ناٹ آوٹ 50 رنز بنائے اور ایک گیند باقی رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ گبز کی یہ اننگز ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.