بنگلورو :ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں محض171 رنوں پر آل آوٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساوتھی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسرے اوور میں نشانکا کو آوٹ کرکے پہلی کامیابی دلائی۔ ابتدائی دھچکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم مشکل سے ابھر نہیں پائی۔
سو رن کے اندر ہی سری لنکا کی ٹیم اپنے پانچ اہم وکٹ گنوا چکی تھی۔ دوسرے اینڈ سے کوسال پریرا جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد مہیش تھیکسینا 38 رن، دھننجے ڈی سلوا اور دلشان مدھو شنکا 19۔19 رن بنا کر نمایاں اسکور رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل میں پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنا چاہتا ہوں: سورو گنگولی
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 37 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ لوکی فرگوسن ،میشنل سینٹنر اور راچین رویندر کو دو دو وکٹ ملے ۔ٹم ساوتھی کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 172 رن بنانے ہوں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتجی پوزیشن پر ہے۔میچ میں جیت ملنے کی صورت میں اس کی سیمی فائنل میں برتھ کنفرم ہو سکتی ہے۔