پنے: پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے 30 میچ میں افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 241 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی شروعات مایوس کن رہی اور 22 رنوں کے مجموعی اسکور پر دھمتھ کرونارتنے(15) کے طور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔اس کے بعد وقفہ وقفہ پر سری لنکا کے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
پاتھم نشانکا (45)،کپتان کوسال مینڈس (39) اور سدرا سمروکرما (36) رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے لور آرڈر میں مہیشا تھیک سینا29 رنوں کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔سری لنکا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 241 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔
۔ افغانستان کی جانب سے فیضل اللہ فاروقی چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ مجیب الرحمن کو دو جبکہ راشد خان اور عظمت اللہ عمر زائی کو ایک ایک وکٹ ملا۔افغانستان کو میچ جیتنے کے لئے 242 رن بنانے ہوں گے۔
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں افغانستان نے پیر کو سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Controversy over Umpires Call امپائر کال کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر
نور احمد کی جگہ فضل الحق فاروقی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ سری لنکا نے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا کی واپسی کی ہے۔