دھرمشالہ :ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 15 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیدرلینڈس کی شروعات مایوس کن رہی اور 22 رنوں کے مجوعی اسکور پر وکرم جیت سنگھ دو رن بنا کر ربادا کے شکار بن گئے۔
میکس او ڈوڈ (18) اور ایکرمین(12) نے تھوڑی سنبھال کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن دونوں بلے باز جلد ہی ہمت ہار گئے۔جانسن نے میکس او ڈوڈ اور کورٹجے نے ایکرمین کو آوٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔
باس ڈی لیڈ دو رن بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ ایل بی ڈبلو ہوگئے۔ این گیڈی نے سائیبرنڈ کو 19 رن اور تیجا نیدمارو 20 کو جانسن نے آوٹ کیا۔کپتان اسکاٹ ایڈورڈس ایک ینڈ سے محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔
لوگون وین وبیک 10 رن اور رولیف وین ڈر 29 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔اسکاٹ ایڈورڈس 69 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ارین دت جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 9 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 23 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔نیدرلینڈس نے 43 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی، مارکو جانسن اور کایگسو ربادا کو دو دو وکٹ ملے ۔اس کے علاوہ گیرلڈ کورٹجے اور کیشب مہاراج کو ایک ایک وکٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک آٹھ کھلاڑی بن چکے ہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
نیدر لینڈ کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ نیدر لینڈ کی ٹیم میں باس ڈی لیڈے اور وکرم جیت سنگھ اچھے کھلاڑی ہیں جو جنوبی افریقہ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ اپنا رن ریٹ بہتر کرنا چاہے گا۔ نیدر لینڈ کے اوپننگ بلے باز وکرم جیت سنگھ نے 10 میچوں میں 390 رنز بنائے ہیں۔