ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے سچن تنڈولکر کی افغانستان ٹیم سے ملاقات - تنڈولکر کا افغانستان ٹیم سے خطاب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ سچن تنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس دوران سچن نے افغانستان ٹیم کو آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے مقابلہ کرنے کے لیے اہم ٹِپس بھی دیئے۔ افغانستان کی جانب سے سچن کو وہاں کی مشہور افغانی قالین اور افغانی زعفران بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔ Sachin Tendulkar meets Afghan cricket team

بشکریہ افغان کرکٹ بورڈ
بشکریہ افغان کرکٹ بورڈ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 4:16 PM IST

ممبئی: کرکٹ دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ سے قبل افغانستان کے کرکٹرز سے ملاقات کی۔ اس دوران سچن نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کے لیے گرو منتر بھی دیئے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹ کے ایک اور سابق کھلاڑی اجے جڈیجہ ورلڈ کپ مہم سے افغانستان ٹیم میں بطور مینٹور کام کر رہے ہیں۔

افغانستان ٹیم کے لیجنڈ راشد خان نے کرکٹ ورلڈ کپ ڈاٹ کام کو تنڈولکر کے افغانستان ٹیم سے خطاب کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ سب کھلاڑیوں کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ وانکھیڑے میں ایک خاص موقع پر سچن جیسے عظیم کرکٹر سے ملنا بہت خاص تھا۔ یقیناً انھوں نے ٹیم کو کافی مثبت توانائی فراہم کی ہے۔ بہت سے کھلاڑیوں کے لیے سچن سے ملاقات کرنا ایک طرح کا خواب ہے، اس دوران راشد خان نے سچن تندولکر کا شکریہ بھی ادا کیا اور وہاں کی مشہور دستکاری افغانی قالین اور افغانی زعفران بطور ھدیہ پیش کیے۔

سچن تنڈولکر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ 9 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ سچن نے 1991 سے 2012 تک آسٹریلیا کے خلاف 44059 کی اوسط سے 3077 رنز بنائے۔ اب انہوں نے افغانستان کرکٹر کو میں بھی بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کیسے کھیلنا ہے۔ اجے جڈیجہ جو پہلے ہی افغانستان کی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ اجے کے ٹیم میں شامل ہونے کے ساتھ ہی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہی ہے۔ اب سچن سے ملاقات اور اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد یہ وقت ہی بتائے گا کہ افغانستان آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا یا نہیں۔

افغانستان کا خواب کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک مضبوط ٹیم بن کر ابھرنا ہے۔ افغانستان نے گزشتہ چند میچوں میں زبردست اپ سیٹ کیا اور بڑی ٹیموں کو شکست دے کر آج ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے قریب ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اپنی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف ایک میچ جیتنے کے بعد افغانستان نے اس بار بھارت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ کے اپنے سات میں سے چار میچ جیتے ہیں جن میں سے تین میں لگاتار کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.