ETV Bharat / sports

world cup 2023 گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روکا: روہت شرما - آئی سی سی ورلڈ کپ 2023

نیوزی لینڈ پر بھارت کی چار وکٹ سے شاندار جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روک کر جیت کو یقینی بنایا۔

Etv Bharat
روہت شرما
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 23, 2023, 7:31 PM IST

دھرم شالہ: کرکٹ ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نیوزی لینڈ پر بھارت کی چار وکٹ سے شاندار جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روک کر جیت کو یقینی بنایا۔ روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی شروعات اچھی ہوئی ہے، لیکن کام ابھی ادھورا ہے۔ شامی کے پاس کلاس اور تجربہ ہے اور انہوں نے اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ایک وقت میں نیوزی لینڈ نے بہت بڑی پارٹنرشپ بنائی تھی لیکن ہمارے گیند بازوں نے شاندار واپسی کی۔

روہت نے یہ بھی کہا کہ شبمن اور میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اگرچہ ہم بڑا اسکور نہیں کر سکے، ہم جیت سے خوش ہیں۔ کوہلی کے بارے میں کیا ہی کہنا ہے۔ وہ برسوں سے یہ کام کر تے آرہے ہیں ۔ ہم نے کچھ کیچ چھوڑے لیکن ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں۔

اپنی ٹیم کی شکست پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہم آخری 10 اوورز میں بلے بازی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ آخری اوورز میں بھارت کی گیند بازی شاندار رہی۔ ڈیرل اور ریچن نے آخری 10 اوورز میں زبردست سیٹ اپ کیا تھا۔ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے کھیل کو سنبھالا اور باقی سب کا کام آسان کر دیا۔ بحیثیت کپتان آپ پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں جو آپ کو پوری کرنی ہیں۔ کوہلی کے پاس ہر پلان کا جواب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد شامی میچ میں پلیئر آف دی میچ رہے۔ اس موقع پر شامی نے کہا کہ جب آپ اتنے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آتے ہیں تو آپ کو اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میچ نے بھی میرے لیے ایسا ہی کیا۔ اگر ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے تو باہر بیٹھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اگر آپ کے ساتھی اچھے کام کر رہے ہیں تو آپ کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ ٹیم کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.