ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے احمدآباد آئیں گے - پاکستان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف بھی بھارت تشریف لارہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کی میزبانی میں ہوئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیوشکلا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

CB chief Zaka Ashraf
پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 6:07 PM IST

حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جمعرات کو احمد آباد پہنچیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ذکا اشرف کا یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا جب پاکستانی صحافیوں کو ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے ان کے پاسپورٹ جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

تقریباً 60 پاکستانی صحافیوں نے ویزا کے لیے درخواستیں دی ہیں لیکن انھیں ابھی تک ویزا نہیں دیا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہی ہوچکا ہے اور پاکستان کی ٹیم بھی اپنے دو میچ کھیل چکی ہے۔ ویزا میں مزید تاخیر سے پاکستان کے صحافی پاکستان بھارت ہائی ولٹیج میچ کا کوریج کرنے سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے پاسپورٹ جمع کرنے کی تصدیق کے بعد میں نے اپنا بھارت کا دورہ موخر کر دیا ہے اور میں کل یعنی جمعرات کو بھارت کا سفر کر رہا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ساتھ میری بات چیت سے ویزا میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت حاصل کرنے میں مدد ملی۔

دریں اثناء اشرف نے پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے منگل کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف کا تعاقب کیا۔ اشرف نے کہا کہ جس طرح سے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں اب تک دونوں میچ جیتے ہیں میں اس سے بہت خوش ہوں۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پورا ملک ورلڈ کپ میں کامیاب مہم کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.