لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ویزا کے حصول میں دشواریوں کا سامنا کرنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کو یقین ہے کہ ٹیم کو حیدرآباد میں 29 ستمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ویزا مل جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ویزا جمعہ تک نہیں مل سکا، اگرچہ اس کے لیے درخواست پہلے ہی دی جا چکی تھی لیکن یقین ہے کہ ٹیم کو یہ ویزہ وارم سے قبل مل جائے گا۔
دراصل پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کچھ دن دبئی میں رہ کر ٹورنامنٹ کی تیاری کرنا چاہتی تھی لیکن ویزہ ملنے میں تاخیر کے باعث انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویزے میں تاخیر کے باعث پاکستانی ٹیم براہ راست پرواز سے حیدرآباد آنے کا سوچ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛Naseem Shah Out From World Cup شاہ کی جگہ حسن کو پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی
ای ایس پی این کرک انفو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سفر کرنے والی نو ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے جو اپنے ویزے کا انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث ویزا کے حصول کا عمل کافی پیچیدہ ہے۔پاکستانی ٹیم آخری بار 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت گئی تھی۔
یواین آئی