کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستانی گیندبازوں کی شاندار گیندبازی کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم 45.1 اوورز میں 204 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے مقررہ 50 اوورز میں 205 رن بنانے ہوں گے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کی شروعات نہایت ہی مایوس کن رہی اور بورڈ پر جب کوئی رن نہیں تھا اس وقت تنضید حسن کی شکل میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔شاہین شاہ آفریدی نے تنضید کو ایل بی ڈبلو کیا۔
-
Pacers run riot in Kolkata 🔥@Wasim_Jnr cleans up the tail after @iShaheenAfridi became the joint-leading wicket-taker in the tournament 🙌#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/AWrhfTtnij
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Pacers run riot in Kolkata 🔥@Wasim_Jnr cleans up the tail after @iShaheenAfridi became the joint-leading wicket-taker in the tournament 🙌#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/AWrhfTtnij
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023Pacers run riot in Kolkata 🔥@Wasim_Jnr cleans up the tail after @iShaheenAfridi became the joint-leading wicket-taker in the tournament 🙌#PAKvBAN | #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/AWrhfTtnij
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2023
ابیدائی جھٹکوں کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم سنبھال نا سکی اور وقفے وقفے پر وکٹ گنواتی رہی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ 70 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رن ،لیٹن داس 64 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 45 رن اور شکیب الحسن 64 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 43 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:Rizwan wishes Kohli میری خواہش ہے کوہلی ورلڈ کپ میں اپنی پچاسویں سنچری مکمل کریں: محمد رضوان
بنگلہ دیش کے دوسرے بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں پوری طرح سے ناکام رہے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم کو تین تین وکٹ ملے۔اس کے علاوہ حارث روف کو دو جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر کو ایک ایک وکٹ ملا،