بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ بھاری پڑ گیا۔
آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور میشل مارش کی جوری جے پاکستانی گیندبازوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہے۔دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 237 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری۔ ڈیوڈ وارنر 92گیندوں پر 10 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 119 رن ناٹ آوٹ جبکہ دوسرے اینڈ پر ان کے ساتھی میشل مارش 101 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
رواں آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے سلامی بلے بازوں نے دو سو سے زائد رنوں کی شراکت داری کی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کی عثمان میر کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پچ اچھی نظر آ رہی ہے۔گیندباز اگر ہہلے دو تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر حریف ٹیم کے لئے میچ میں واپس آنا مشکل ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ پہلے بلے بازی کرنے کا موقع ملا ہے۔بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ حریف ٹیم پر دباو بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
پاکستان کو جہاں ایک طرف آخری میچ میں کٹر حریف ہندوستان کے خلاف کراری شکست کا سامنا کرنا پڑ اتھا دوسری طرف آسٹریلیائی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 134 رنوں سے ہار سے دوچار ہوئی تھی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان تین میچوں میں دو جیت اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ آسٹریلیا اتنے ہی میچوں میں دو شکست اور ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹ کی بدولت چھٹے مقام پر ہے ۔
آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو اگر جیت ملتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل میں پیشقدمی کر سکتی ہے آسٹریلیا کو جیت ملنے کی صورت میں زیادہ فائدہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے ۔اس کے بیشتر کھلاڑی بخار میں مبتلا ہیں۔ سلمان آغا اور فخر زمان ٹیم سے باہر ہیں۔ دوسری طرف تین میچوں میں سے دو میں شکست کے سبب آسٹریلیائی ٹیم اس وقت ٹیم انتخاب کو لے کر تشویش میں مبتلا ہے ۔مشیل مارش خراب فارم سے دوچار ہیں۔ڈیوڈ وارنر کے بیٹ سے زیادہ رن نہیں بن رہے ہیں۔میڈل آرڈر میں گلین میکس ویل سے رن نہیں بن پا رہا ہے مگر گیندبازی میں انہیں تھوڑی کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ICC Cricket World Cup 2023 عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کی ایک اور جیت، کوہلی کی شاندار سنچری
دونوں ٹیمیں اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کا پورا امکان ہے۔