ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان پر جرمانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 3:19 PM IST

نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس میچ کو پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 21 رنز سے جیت لیا تھا۔

ICC World Cup 2023: Pakistan fined by ICC for slow over rate against New Zealand
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے باوجود پاکستان پر جرمانہ

بنگلورو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کے لیے پاکستان پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مقررہ وقت میں دو اوور کم پھینکے جانے کی وجہ سے بابر اعظم کی ٹیم پر یہ جرمانہ عائد کیا۔ اتوار کو آئی سی سی کی میڈیا ریلیز میں کہا گیا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل ٹیم پر ہر ایک کم اوور کے لئے ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کرتا ہے اور پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوور کم ڈالے تھے۔

بابر اعظم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ آن فیلڈ امپائر پال ولسن اور رچرڈ کیٹلبرو، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر جوئل ولسن نے پاکستان کے خلاف سلو اوور ریٹ کا الزام عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا 36 واں میچ ہفتہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے یہ میچ ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 21 رنز سے جیت لیا تھا۔

اس میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی مدد سے پاکستان کا اسکور 25 اوورز میں 201 رنز تک پہنچ گیا تھا اور اسی اننگز نے یہ طے کر دیا تھا کہ پاکستانی ٹیم فتح کی طرف بڑھ رہی ہے اور اب وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنے جا رہی ہے۔ فخر نے نہ صرف 81 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 126 رنز بنائے تھے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ چوتھی جیت تھیجس کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے ابھی بھی وہ جد وجہد کر رہا ہے۔ ان کا آخری گروپ مرحلے کا میچ انگلینڈ سے ہے، جس میچ میں ان کی نظریں ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ حاصل کرنے پر مرکوز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.