ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 رضوان اور عبداللہ کی سنچری، پاکستان کی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری جیت

کوسل مینڈس (122) اور سدیرا سمارا وکراما (108) کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 345 رن کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ جس ریکارڈ ہدف کو عبداللہ شفیق (113) اور محمد رضوان ناٹ آوٹ (131) کی شاندار اننگز نے بآسانی 48.2 اوورز میں ہی 4 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنا بڑا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

Etv Bharat
رضوان اور عبداللہ کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری جیت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 10:24 PM IST

Updated : Oct 10, 2023, 10:57 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تاریخ رقم کر دیا ہے۔ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی سیچری کی بدولت پاکستان نے یہ ہدف بآسانی 48.2 اوورز میں ہی 4 وکٹ کھو کر ہی حاصل کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2011 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے نام تھا جس نے 328 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

345 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور اس کے دو بلے امام الحق اور کپتان بار اعظم ٹیم کے مجموعی اسکور 37 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے لیکن اس کے بعد رضوان اور عبداللہ نے مشکل وقت میں اچھی بلے بازی کی اور تیسرے وکٹ کے لیے 150 رنز سے زیادہ کی شراکت داری کرکے میچ کو پاکستان کی موڑ دیا۔ عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ رضوان 131 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کا تیسرا میچ سب سے بڑے حریف بھارت سے 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کوسل مینڈس (122) اور سدیرا سمارا وکراما (108) کے درمیان 111 رن کی طوفانی شراکت کی مدد سے سری لنکا نے منگل کو ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان کے خلاف نو وکٹ پر 344 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سری لنکا کو پہلا دھچکا دوسرے ہی اوور میں کوسل پریرا (0) کی صورت میں لگا لیکن اس سے قطع نظر پاتھم نسانکا (51) اور کوسل مینڈس نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو تین ہندسوں تک پہنچایا۔ نسنکا اننگز کے 18ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں تھرڈ مین پر کیچ ہوئے۔

سنچری مکمل کرنے کے بعد محمد رضوان کا سیلیبریشن

اس دوران ایک سرے پر اپنی نظریں جما چکے کوسل مینڈس کے بلے نے پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف آگ اگلنی شروع کر دی، جسے نئے بلے باز سمارا وکراما نے اپنی بلے بازی سے مزید ہوا دی۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کی اور 69 گیندوں پر 111 رن جوڑے۔ مینڈس نے 77 گیندیں کھیلیں اور اپنی سنچری میں 14 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ وہ حسن علی کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر باؤنڈری لائن کے نزدیک کھڑے امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

حسن نے اپنے اگلے ہی اوور میں نئے بلے باز چارتھ اسالنکا (1) کو اپنا شکار بنایا۔ سدیرا سمارا وکرما بھی حسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ انہوں نے 89 گیندیں کھیل کر 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ حسن پاکستان کے کامیاب ترین باؤلر رہے جنہوں نے اپنے اسپیل میں 71 رن خرچ کر کے چار اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 10, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.