ETV Bharat / sports

Afghanistan Cricket Team نیوزی لینڈ کو افغانستان سے محتاط رہنا ہو گا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار فارم میں چل رہی نیوزی لینڈ کو بدھ کے روز چیپاک میں کھیلے جانے والے 16ویں میچ میں افغانستان کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کو افغانستان سے محتاط رہنا ہو گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 4:31 PM IST

چنئی:یک روزہ کرکٹ میں اب تک نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان دو میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں اور دونوں بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے۔ اس پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ لیکن افغانستان نے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے پہلی جیت حاصل کی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ اس کی دوسری جیت ہے۔ اس کے پیش نظر نیوزی لینڈ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔

انگلینڈ کے ساتھ آخری میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز 80 رن اور اکرام علی خیل کے 58 رنز کی مدد سے 49.5 اوورز میں 284 رنز بنائے تھے۔ وہیں ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ 40.3 اوورز میں 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے سب سے زیادہ 3-3 اور محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ٹیم نے اپنے تینوں میچوں میں شاندار جیت درج کی ہے۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگلی کی چوٹ کی وجہ سے کین ولیمسن باہر ہوچکے ہیں۔ ایسے میں اگلے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان ٹام لیتھم کے ہاتھوں میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:South Africa Vs Netherlands نیدرلینڈس کے خلاف جنوبی افریقہ کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 245 رنز بنائے تھے۔ ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگ کھیلی۔ لوکی فرگوسن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےنیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے (45 رنز)، کین ولیمسن (78 رنز) اور ڈیرل مچل کے ناقابل شکست 89 رنز کی اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی۔

ماہرین کے مطابق ایم اے۔ چدمبرم اسٹیڈیم، چیپاک کی پچ بہت سست ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں اسپنرز کو کافی مدد ملتی ہے۔ اس پچ پر ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنا بہتر ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.