نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے اپنی مضبوط بلے بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہے۔اسی عرصے میں بھارت نے وقتاً فوقتاً کئی عظیم بلے باز دنیا کرکٹ میں پیش کیے جس میں سنیل گواسکر، سچن تنڈولکر، ویراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے نام قابل ذکر ہیں۔ ان بلے بازوں نے ہمیشہ بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی مضبوط بلے بازی کی وجہ سے بھارت نے 1983 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ پر قبضہ کیا اور پھر سال 2011 میں عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا۔
اب ٹیم انڈیا ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ کا 13 واں سیزن ہے۔ اس میں بھارت کے تجربہ کار بلے باز ویراٹ کوہلی اور روہت شرما بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز کن بلے بازوں نے بنائے ہیں۔
ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تھری بلے باز
سچن تنڈولکر: ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے 1992 سے 2011 تک اپنے ون ڈے ورلڈ کپ کیریئر میں 45 میچوں کی 44 اننگز میں 2278 رنز بنائے۔ سچن کے نام 6 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بھی ہیں۔ انہوں نے اس دوران 241 چوکے اور 27 چھکے بھی لگائے۔
ویراٹ کوہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ 2011 سے جاری 2023 ورلڈ کپ تک کوہلی نے 34 میچوں کی 34 اننگز میں 1553 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے ورلڈ کپ میں 4 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بنائی ہیں اور اس دوران انھوں نے 141 چوکے اور 11 چھکے بھی لگائے۔
روہت شرما: ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ روہت نے 2015 سے جاری 2023 ورلڈ کپ تک 25 میچوں کی 25 اننگز میں 1420 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 7 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی درج ہیں۔ وہ بھارت کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ روہت کے بلے سے 150 چوکے اور 45 چھکے بھی نکلے۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی روہت شرما کے نام ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دس بھارتی بلے باز
- 1- سچن تنڈولکر 2278 رنز
- 2- ویراٹ کوہلی 1553 رنز
- 3- روہت شرما 1420 رنز
- 4- سورو گنگولی 1006 رنز
- 5- راہل ڈراوڈ 860 رنز
- 6- وریندر سہواگ 843 رنز
- 7- محمد اظہر الدین 826 رنز
- 8- ایم ایس دھونی 780 رنز
- 9- یوراج سنگھ 738 رنز
- 10- کپل دیو 669 رنز
یہ بھی پڑھیں: