ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 خراب بیٹنگ اور اوس کی وجہ سے ہوئی شکست: بٹلر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 2:16 PM IST

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں اتوار کو ہندوستان کے ہاتھوں ٹیم کی 100 رن سے شکست کے لئے ٹیم کی خراب بلے بازی اور اوس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

خراب بیٹنگ اور اوس کی وجہ سے ہوئی شکست: بٹلر

لکھنؤ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ 230 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ہمیں موقع ملا لیکن وہی پرانی کہانی دہرائی گئی۔ مجھے اوس کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں تھا اور صرف دل کے آواز پر اسکور کا پیچھا کرنے کا فیصلہ کیا۔ بالرز نے پاور پلے میں اچھی شروعات کی اور انہیں موومنٹ بھی ملا۔ فیلڈنگ بھی بہت اچھی تھی لیکن ہم نے خراب بلے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ابھی کھیلنے کےلئے کافی کچھ باقی ہے۔

پلیئر آف دی میچ روہت شرما نے کہا کہ پہلے 10 اوورز کے بعد پارٹنرشپ بنانا ضروری تھا۔ آپ کو حالات کے مطابق اپنے شاٹس کھیلنا ہوں گے۔ اگر آپ کے پاس تجربہ ہے تو اسے استعمال کریں۔ مجھے لگا کہ ہم 20-30 رنز کم بنا پائے تھے۔ نئی گیند نے مشکلات پیدا کر دیں اور گیند پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا مشکل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2023 میں بھارت انگلینڈ میچ کی جھلکیاں

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ لگاتار چھٹی جیت ہے۔ انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہندوستان کا سخت امتحان لیا گیا اور انہوں نے بڑا سکور بھی نہیں بنا یا تھا۔ تاہ تین وکٹ اور سمیع کے چار وکٹوں نے انگلینڈ کو چونکا دیا۔ ان دونوں نے جس طرح بالنگ کی، خاص طور پر پاور پلے میں، وہ لمبے عرصے تک یاد کیا جائے گا۔ انگلینڈ کے لیے ورلڈ کپ کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور اب ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.