ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 سری لنکا کے خلاف افغانستان کی جیت پر ہربھجن اور عرفان کا ڈانس - Irfan Harbhajan dance

ورلڈ کپ میں افغانستان کی سری لنکا کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت کے بعد عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ کا کمنٹری باکس میں ڈانس کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ افغانستان کا ورلڈ کپ میں یہ تیسری جیت تھی جس سے ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 3:24 PM IST

پونے: ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی کافی شاندار رہی ہے اسی وجہ سے اس ورلڈ کپ میں افغانستان نے اب تک تین میچ جیت چکے ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ افغانستان نے پیر کی رات سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سے قبل افغانستان دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کو بھی شکست دے چکا ہے۔

افغانستان کی جیت صرف ایک اپ سیٹ اور دوسری ٹیم کی ناقص کارکردگی نہیں بلکہ افغان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ سری لنکا کے خلاف افغانستان کی جیت کے بعد سابق بھارتی گیندباز عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ ڈانس کرتے نظر آئے۔ پہلے عرفان پٹھان افغانستان کی جیت کے بعد کمنٹری باکس میں ڈانس شروع کر دیا اور پھر ہربھجن کو بھی ڈانس کے لیے بلا لیا۔ کمنٹری باکس میں ان دونوں کھلاڑیوں کے ڈانس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہا ہے اور شائقین بھی اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں سے جیت کے بعد عرفان پٹھان نے راشد خان کے ساتھ میدان میں ہی ڈانس کرنا شروع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکن ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 49.3 اوورز میں صرف 241 رنز ہی بنا سکی۔جواب میں افغانستان نے یہ اسکور 28 گیندیں باقی رہتے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ افغانستان کے گیندباز فضل الحق فاروقی نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.