ETV Bharat / sports

Light show at World Cup میچ کے دوران لائٹ شو کرنا کھلاڑیوں کے لیے خوفناک: گلین میکسویل - آئی سی سی ورلڈ کپ

نئی دہلی میں نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے میچ کے وسط میں لائٹ شو کو احمقانہ آئیڈیا قرار دیتے ہوئے اسے کھلاڑیوں کے لیے خوفناک بتایا ہے۔

Glenn Maxwell says light show in match horrible for players
میچ کے دوران موبائل کی لائٹ شو کرنا کھلاڑیوں کے لیے خوفناک: گلین میکسویل
author img

By PTI

Published : Oct 26, 2023, 9:20 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں ڈرنک بریک کے دوران مین لائٹ بند کر لائٹ شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اس سے خوش نہیں ہیں۔ بدھ کو یہاں نیدرلینڈ کے خلاف ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد میکسویل نے کہا کہ یہ تماشائیوں کے لیے اچھا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے لیے خوفناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس قسم کی لائٹ کا بگ بیش لیگ میں بھی تجربہ کیا ہے۔ اس دوران پرتھ اسٹیڈیم کی روشنیاں غائب ہوگئی۔ اندھیرے کے بعد جب لائٹ شو کے لیے دوبارہ روشنی آتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آنکھوں کو کچھ چمک رہا ہے اور سر میں درد ہورہا ہے۔ میکسویل نے کہا کہ لائٹ شو کے بعد آنکھوں کو ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے، میرے خیال میں کرکٹرز کے لیے یہ سب سے احمقانہ خیال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے کہا کہ پرتھ اسٹیڈیم کی لائٹس خراب ہوگئی تھیں اور میں بیٹنگ کے دوران نان اسٹرائیک پر تھا لیکن مجھے دوبارہ ایڈجسٹ ہونے میں کافی وقت لگا۔ ایسی صورت حال میں، میں صرف اپنی آنکھوں کو چھپانے کی کوشش کرتا ہوں اور اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ ایک خوفناک خیال ہے۔ میکسویل نے کہا کہ یہ شائقین کے لیے بہت اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے خوفناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.