ETV Bharat / sports

کپتان بابراعظم نے رائل کلکتہ گولف کلب میں کوچز کے ہمراہ گولف کھیلا - ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل

پاکستانی کپتان بابراعظم نے اس وقت کولکاتہ شہر میں سیروتفریح کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اگلا میچ انگلینڈ سے 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں ہے۔ اس میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے یہی میچ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ Babar Azam plays golf in Kolkata

Babar Azam plays golf in Kolkata
کپتان بابراعظم نے رائل کلکتہ گولف کلب میں کوچز کے ہمراہ گولف کھیلا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 3:23 PM IST

کولکاتہ: پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے اتوار کی دیر رات کولکاتہ پہنچنے کے بعد کچھ دن کے لیے پریکٹس سے چھٹی لے لی ، کیونکہ ان کا اگلا میچ 11 نومبر کو ہونا ہے۔ تاہم اس دوران وہ اپنے ہوٹل کے کمروں تک محدود نہیں رہے۔ کپتان بابر اعظم نے رائل کلکتہ گولف کلب (RCGC) کورس میں بولنگ کوچ مورنے مورکل اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے ساتھ گولف کھیلا۔

انہیں سخت سیکیورٹی میں گولف کورس لے جایا گیا کیونکہ پاکستانی کپتان نے پیر کو کولکتہ گولف کورس میں گولف کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے شہر کے ایکو پارک کا بھی دورہ کیا اس دوران انہوں نے کولکتہ کی مشہور بریانی بھی کھائی اور دوپہر کے وقت پاکستان ٹیم نے ای ایم بائی پاس پر واقع ایک پوش مال میں خریداری بھی کی۔

Babar Azam plays golf in Kolkata
کپتان بابر اعظم نے رائل کلکتہ گولف کلب کورس میں

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کی توجہ میچ ورلڈ کپ کے آخری میچ پر بھی مرکوز ہے کیونکہ یہ میچ سیمی فائنل کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔ پاکستان کا مقابلہ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ سے ہے۔ جس میچ سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ کیونکہ انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت نے آخری چار میں پہنچنے کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کی ٹیم رواں ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی ہے کیونکہ اس ورلڈ کپ میں موجودہ چیمپئن کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ وہیں پاکستان کا مقصد سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ان کے خلاف بڑی جیت حاصل کرنا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں مشکل حالات سے زبردست طریقے سے واپسی کی مثال موجود ہے۔ اس سے قبل 1992 میں عمران خان کی کپتانی میں پاکستان گروپ لیگ میں ناقص کارکردگی کے باوجود بالآخر چیمپئن بن گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.