پنے: پنے کے مہاراشٹر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 40 ویں میچ میں شکست خوردہ انگلینڈ اور نیدر لینڈس کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلرنے کہاکہ آج کے میچ میں بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔چمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔مارک ووڈ اور لیونگ اسٹون کی جگہ ہیری بروکس اور ایٹکنسن کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔دوسری طرف نیدرلینڈس کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈس کہاکہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 زخمی میکسویل کی ڈبل سنچری، افغانستان جیتی ہوئی بازی ہار گیا
اسکاٹ ایڈورڈس نے کہاکہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔تیجا کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ان کی جگہ شکیب ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہم اپنی طرف سے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ رواں ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈس کی کارکردگی غیر معیاری رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ سات میچوں میں ایک جیت کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے جبکہ نیدر لینڈس سات میچوں میں دو جیت کے ساتھ 9 ویں مقام پر ہے۔
دفاعی چمپئن انگلینڈ رواں ورلڈ کپ میں اپنے نام کے مطابق معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم خاطر خواہ کھیل کامظاہرہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت رہی ہے۔