ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 آسٹریلیا کے 287 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم لڑکھڑائی - نریندرمودی اسٹیڈیم

آسٹریلیا کے 287 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات مایوس کن رہی ۔جانی بیرسیٹو اور جو روٹ کی شکل میں دو اہم وکٹ گنوا دئیے ہیں۔آخری اطلاع ملنے تک 10.4 اوورز میں 39 رن بنائے لئے ہیں۔

آسٹریلیا کے 287 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم لڑکھڑائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 7:39 PM IST

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع نریندرمودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 36 ویں میچ میں اسٹیو اسمتھ (44)، مارنس لیبوشین (71) اور کیمرون گرین (47) کی پائیدار اننگز کے باوجود آسٹریلیا انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے سامنے 49.3 اوور میں 286 رن پر سمٹ گئی۔

آسٹریلیا کے 287 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات مایوس کن رہی اور 31 رنوں کے مجموعی اسکور پر دو اہم وکٹ گنوا دئیے ہیں۔سلامی جانی بیرسٹو بغیر کھاتہ کھولے میشل اسٹارک کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے جو روٹ بھی 13 رن بناکر اسٹارک کے دوسرے شکار بنے۔

اس وقت انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان 13 رن اور بین اسٹوکس 7 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔انگلینڈ نے 10.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر39 رن بناکئے ہیں۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی اننگز کو سمیٹنے میں کرس ووکس (54 رن پر چار وکٹ) اور عادل رشید (38 رن پر دو وکٹ) نے اہم کردار ادا کیا۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہوچکی انگلینڈ کے گیندبازون نے آج نظم و ضبط کے ساتھ گیندبازی کی جس کی وجہ سے کنگارو بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ووکس نے ڈیوڈ وارنر (15) اور ٹریوس ہیڈ (11) کی ابتدائی جوڑی کو جلد آؤٹ کرکے آسٹریلیایہ کیمپ میں سنسنی پیدا کردی۔ تاہم، اسمتھ اور لیبوشین نے اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھاتے رکھا۔ عادل رشید کی پھرکی کو اڑانے کی کوشش میں اسمتھ معین علی کو تھرڈ مین پر کیچ دے بیٹھے۔ نئے بلے باز جوش انگلیس (3) بھی راشد کا شکار بنے۔

خطرناک ثابت ہورہے لیبوشین کو مارک ووڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ کیمرون گرین کا ساتھ دینے آئے مارکس اسٹونیس (35) نے ٹیم کا سکور 241 تک پہنچایا۔ کپتان پیٹ کمنز (10) اور مشل اسٹارک (10) رن کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے، حالانکہ ایڈم زمپا نے آخری اوور میں چار چوکوں کی مدد سے 29 اہم رن جوڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.