ETV Bharat / sports

South Africa Vs Newzealand جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو 358 رنوں کا ہدف - نیوزی لینڈ کی دعوت

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے سلامی بلے باز کونٹن ڈی کوک اور روسی وین ڈر ڈوسن کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 357 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 358 رن بنانے ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو 358 رنوں کا ہدف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 7:31 PM IST

پنے:پنے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری جبوبی افریقہ کی ٹیم کی شروعات کچھ نہیں خاص نہیں رہی۔

38 رنوں کے مجموعی اسکور پر کپتان ٹمبا بواما 37 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رن بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے ۔اس کے بعد کونٹن ڈی کوک اور روی وین ڈر ڈوسن نے تیسرے وکٹ کے لئے ریکارڈ شراکت دار ادا کی۔

دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ لئے238 رنوں کی شراکت داری کی۔کونٹن ڈی کوک116 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رن بنا کر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔روسی وین ڈر ڈوسن 118 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 133 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹم ساوتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ڈیوڈ ملر جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 30 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رن بنا کر نیسم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ہنرک کلاسن 15 اور ایڈن مارکرم چھ رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے بدولت مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 357 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں، پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چوٹ سے ابھرنے کے بعد ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ٹم ساوتھی دو کٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے ۔اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمی نیسم کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.