کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتی ایڈن گارڈنز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کے بالروں کی عمدہ بالنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔جنوبی افریقہ کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک تین رنز اور ٹیمبا باوما صفر کو آسٹریلیا ئی گیند باز ہیزل ووڈ اور اسٹارک نے آٹھ رنز کے اسکور پر تیسرے اوور میں پویلین کا راستہ دکھایا۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز دباؤ میں نظر آئے۔ 11ویں اوور میں اسٹارک نے ایڈن مارکرم کو 10 رنز پر آؤٹ کر کے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ اگلے ہی اوور میں ہیزل ووڈ نے چھ رنز پر راسی وان ڈیر ڈوسن کو اپنا شکار بنا کر جنوبی افریقہ کو چوتھا دھچکا دیا۔ہنریکس کلاسن 47 رنوں کی اننگ کھیل کر ہیڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد مارکوس جانسن(0)،گیرالڈ کورٹجے(19) اور کیشب مہاراج (4) رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ ملر ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 115 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔سنچری بنانے کے بعد ہی ڈیوڈ ملر 101 رنوں پرکمنز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے 213 رنوں کا ہدف ملا ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میشل اسٹارک اور پیٹ کمنز تین۔تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ ہیجل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ کو دو دو وکٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل میچ کی خوبصورت جھلکیاں
آئی سی سی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بارش کی وجہ سے 14 اوور کے بعد روک دیا گیا۔بارش کے باعث جب کھیل روکا گیا تو جنوبی افریقہ نے 14 اووروں کے بعد چار وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے تھے۔