پنے: ریاست مہاراشٹر کے پنے میں واقع ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کو اچھی شروعات ملنے کے باوجود بڑا اسکور کھڑا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی۔
-
YORKED! 🎯
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A signature @Jaspritbumrah93 delivery puts an end to Mahmudullah's knock.
Follow the match ▶️ https://t.co/GpxgVtP2fb#CWC23 | #TeamIndia | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/pjNcQ8S46A
">YORKED! 🎯
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023
A signature @Jaspritbumrah93 delivery puts an end to Mahmudullah's knock.
Follow the match ▶️ https://t.co/GpxgVtP2fb#CWC23 | #TeamIndia | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/pjNcQ8S46AYORKED! 🎯
— BCCI (@BCCI) October 19, 2023
A signature @Jaspritbumrah93 delivery puts an end to Mahmudullah's knock.
Follow the match ▶️ https://t.co/GpxgVtP2fb#CWC23 | #TeamIndia | #INDvBAN | #MeninBlue pic.twitter.com/pjNcQ8S46A
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس اور تنضید حسن نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 93 رنوں کی شراکت داری کی۔ تنضید حسن نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنوں کی اننگ کھیل کر کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہو گئے۔
اس کے بعد روندر جڈیجہ نے نجمل الحسن شنتو کو 8 رن اور محمد سراج نے مہدی حسن معراج کو تین رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلن کی راہ دکھا کر بنگلہ دیش کی پریشانیوں کو مزید اضافہ کر دیا۔ شاردل ٹھاکر نے توحید حسن ہردے کو 16 رنوں پر آوٹ کرکے ہندوستان پانچویں کامیابی دلائی۔
لٹن داس 68 رنوں کے انفرادی اسکور پر جڈیجہ کی گیند پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی مگر38 رنوں کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔ مشفیق بمراہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ نسیم احمد 14 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ دوسرے اینڈ سے محموداللہ نے ذمہ داری کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے34 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 46 رنوں کی اننگ کھیل کر بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی، ویراٹ کوہلی نے اوور مکمل کیا
بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رن بنا بنا سکا۔ہندوستان کی جانب سے محمد سراج، رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ کو دو دو وکٹ ملے اس کے علاوہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔