کولکاتا؛ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں ملی جیت پر پیٹ کمنز نے کہاکہ چند گھنٹے تناؤ تھا، لیکن یہ ایک زبردست میچ تھا۔ ہم نے سوچا کہ تھوڑا اسپن ہوگی۔ یہ توقع نہیں تھی کہ اسٹارک اور جوش اتنی جلدی بولنگ کریں گے۔ بادل چھائے ہوئے تھے اور سوئنگ ہورہی تھی۔ لہذا یہ زیادہ برا نہیں تھا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ ہیڈ کو اس طرح وکٹیں لینے کا فن ہے۔ مختلف گیند بازوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنا حصہ ڈالا۔ انگلس نے ایک مشکل وکٹ پر دو اچھے اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہم میں سے کچھ اس سے پہلے فائنل کھیل چکے ہیں۔2015عالمی کپ فائنل یادگار تھا تو ایک اور عالمی کپ فائنل میں وہ بھی ہندوستان مین کھیلنے کے لئیے انتظار نہیں کرپارہا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کا سفر سیمی فائنل میں ختم، بھارت آسٹریلیا کے درمیان فائنل
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہاکہ “لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ فائنل کے لیے آسٹریلیا کو گڈ لک۔ ان کا کھیل زیادہ تر میچ میں شاندار رہا اور وہ جیت کے حقدار تھے۔ جس طرح سے ہم نے بلے اور گیند سے شروعات کی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا، ہم وہاں بری طرح ہار گئے۔ حالات اور بہترین حملے نے ہمارے ٹاپ آرڈر کو بکھیر دیا۔