پونے: پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن انٹڑنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا امکان ہے۔ پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان کی ٹیم میں نور احمد کی جگہ فضل اللہ فاروقی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے آخری میچ میں جیت درج کی تھی۔ افغانستان نے پاکستان کو جبکہ سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔دونوں ٹیمیں اعتماد سے لبریز ہیں۔ جہاں پوائنٹ ٹیبل کا سوال ہے تو سری لنکا اس وقت پانچ میچوں میں دو جیت کی بدولت 4 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے جبکہ افغانستان پانچ میچوں میں دو جیت کی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 انگلینڈ کو مسلسل چوتھی شکست، بھارت کی مسلسل چھٹی جیت
دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں جیت درج کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پیشقدمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گی۔افغانستان کی ٹیم کے سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہم جدران اس وقت ٹاپ فارم میں ہیں۔ افغانستان کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے توقعات کے مطابق کھیل کامظاہرہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ گیندبازی میں افغانستان کے بالروں نے ابھی تک زیادہ مایوس نہیں کیا ہے جبکہ دوسری طرف سری لنکا اس وقت فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔