انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو کیتھرین برنٹ (17 رن پر 3 وکٹ)، سوفی ایکلسٹون (18 رن پر 3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ڈینیئل ویاٹ کی 76 رنوں کی اننگ کی بدولت پاکستان کو 9 وکٹ سے یکطرفہ شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں زندہ رکھی ہیں جب کہ پاکستانی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی بہترین گیندبازی کی بنیاد پر پاکستانی ٹیم کو 41.3 اوورز میں محض 105 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ برنٹ اور ایکلیسٹون نے مہلک بولنگ کی اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ England Big Win Against Pakistan
-
A huge win for England as they beat Pakistan by nine wickets and boost their net run-rate 🔥#CWC22 pic.twitter.com/Mgpk5qcDMI
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A huge win for England as they beat Pakistan by nine wickets and boost their net run-rate 🔥#CWC22 pic.twitter.com/Mgpk5qcDMI
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 24, 2022A huge win for England as they beat Pakistan by nine wickets and boost their net run-rate 🔥#CWC22 pic.twitter.com/Mgpk5qcDMI
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 24, 2022
اس کے بعد انگلینڈ نے تجربہ کار بلے باز ڈینیئل ویاٹ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 19.2 اوورز میں ایک وکٹ پر ہی 107 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ڈینیئل ویاٹ نے 68 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جس کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا اس کے علاوہ کپتان ہیتھر نائٹ نے بھی 36 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ England on Course for a Semi Final Spot
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگینڈ چھوٹا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں انگلش ٹیم کو کوئی پریشانی ہیں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 77 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز، سدرہ نواز نے 44 گیندوں میں 23 رنز اور امیمہ سہیل نے 11 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی دیگر بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ واضح رہے کہ اس بڑی جیت کے ساتھ انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے چھ میچوں میں تین جیت اور تین ہار کے ساتھ چھ پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب پاکستان چھ میں سے پانچ میچ ہارنے کے بعد دو پوائنٹس کے ساتھ نچلے آٹھویں نمبر پر ہے۔