ETV Bharat / sports

ICC Women's T20 World Cup ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری، بھارت کا پہلا مقابلہ پاکستان سے

آئی سی سی نے 2023 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بھارتی خواتین ٹیم T20 ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں 12 فروری کو روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔ ICC Women's T20 World Cup

ICC Women's T20 World Cup: India To Begin Campaign Against Pakistan on February 12
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری، بھارت کا پہلا مقابلہ پاکستان سے
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 11:32 AM IST

نئی دہلی: آئی سی سی نے 2023 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ 27 فروری کو بھی ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ پانچ بار کی چیمپئن آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔ ورلڈ کپ کے لیے تمام 10 ٹیموں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔

مردوں کی ٹیم کی طرح بھارتی خواتین ٹیم T20 ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ 12 فروری کو روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد بھارتی خواتین ٹیم 15 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔

گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ جب کہ گروپ بی انگلینڈ، بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو، جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ "ہم اگلے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ ہمارا مقصد آسٹریلیا 2020 ورلڈ کپ جیسا ہی کامیاب ایونٹ کروانا ہے اور ہم کرکٹ کے ایک منفرد افریقی جشن کے منتظر ہیں۔'

آئی سی سی کی سفیر، سابق بھارتی کپتان میتھالی راج نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "شیڈول کا اعلان ہمیں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قریب لے جاتا ہے۔ یہ خواتین کے کھیل کی ترقی کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور مجھے یقین ہے کہ جنوبی افریقہ میں شائقین بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی حمایت کے لیے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.