ETV Bharat / sports

ICC Women's ODI Rankings: اسمرتی مندھانا کی ٹاپ ٹین میں واپسی

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بھارتی خواتین ٹیم کی کپتان میتالی راج کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں۔ Mithali Raj Slips In ICC ODI Rankings

اسمرتی مندھانا کی ٹاپ ٹین میں واپسی
اسمرتی مندھانا کی ٹاپ ٹین میں واپسی
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 8:06 AM IST

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بھارتی خواتین ٹیم کی بلے باز اسمرتی مندھانا ٹاپ 10 میں واپس آگئی ہیں۔ جبکہ کپتان میتالی راج اپنی رینکنگ بچانے میں کامیاب رہی ہیں۔ وہیں ہرمن پریت کور کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ ICC Women's ODI Rankings Smriti Mandhana Returns to Top 10

آپ کو بتا دیں کہ ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا اب ایک بار پھر بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 میں واپس آگئی ہیں۔ مندھانا کے 663 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور اب وہ ایک مقام کی بہتری سے 10ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ وہیں کپتان میتالی راج کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں۔ Mithali Raj Slips In ICC ODI Rankings

اس سے پہلے بھارتی اوپنر بلے باز اسمرتی مندھانا ٹاپ 10 سے باہر تھیں۔ لیکن اب انہوں نے دوبارہ اس میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف 30 رنز بنائے۔ مندھانا کے علاوہ بلے بازوں کی فہرست میں صرف کپتان متالی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ ان کے 696 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی کو بھی بولنگ رینکنگ میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جھولن اب ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔ اس وقت ان کے 674 ریٹنگ ہے۔ گیند بازی کی فہرست میں وہ واحد بھارتی گیند باز ہیں، جو اب بھی ٹاپ 10 میں ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف چار وکٹیں لینے والی اسنیہ رانا نے 49ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ جبکہ دیپتی شرما 17 ویں اور راجیشوری گائیکواڑ 14 ویں نمبر پر ہیں۔ ICC Women's ODI Rankings Jhulan Goswami in Top 10

یہ بھی پڑھیں: ICC Women's World Cup: بھارت کی بنگلہ دیش پر جیت، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کی ایلس ہیلی 730 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہیلی کی ہم وطن بیتھ مونی دوسرے، جنوبی افریقہ کی لورا والورٹ تیسرے اور آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکسلسٹون پہلے، آسٹریلیا کی جیس جوناسن دوسرے اور ان کی ہم وطن میگن شٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.