ETV Bharat / sports

ICC Wlorld Cup 2023 ہندوستان کے ساتھ مقابلے سے پہلے نیدرلینڈ کی ٹیم میں تبدیلی

آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے اپنے آخری میچ سے پہلے نیدرلینڈ نے اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔

ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ساتھ مقابلے سے پہلے نیدرلینڈ نے ٹیم میں تبدیلیاں کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 8:36 PM IST

پنے:نیدرلینڈ نے تیز گیند باز ریان کلین کو پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے 15 کھلاڑیوں پر کی ٹیم سے باہر کر دیا ہے او رساتھ ہی نوجوان بلے باز نوا کروز کو بھی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے لیے گیارہ میں شامل کیا ہے۔

اس تبدیلی کو ٹورنامنٹ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے جمعرات کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو میں اتوار کو ہونے والے مقابلے میں کروز کھیل سکتے ہیں۔

آئی سی سی کی آج یہاں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروز نے اپنے ملک کے لیے صرف ایک ون ڈے کھیلا ہے، جس میں ان کی واحد موجودگی جولائی میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں ہوئی تھی۔ اس دوران اس 23 سالہ کھلاڑی نے سری لنکا کے خلاف صرف سات رنز بنائے تھے۔

وہیں کلین کو ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سات اوور کئے تھے اورانہیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ملاتھا۔

نیدرلینڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ اگر وہ ہندوستان پر جیت درج کرتاہے تو پاکستان میں ہونے والی 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آٹھ اہل مقامات میں سے ایک میں پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین گیندباز

ہندوستان کے خلاف میچ میں نیدرلینڈ کی ممکنہ ٹیم یہ ہو سکتی ہے اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، وکرم سنگھ، تیجا ندامانورو، پال وین میکرن، کولن ایکرمین، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگان وین بیک، آرین دت، نووا کراس، ویسلے بیریسی، ثاقب ذوالفقار، شاریز احمد، سائبرینڈ اینگل بریکٹ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.