ETV Bharat / sports

آئی سی سی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیا رہے؟ - آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ آٹھ سالہ فیچر ٹورس پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت ٹی ٹونٹی عالمی کپ ہر دو سال بعد منعقد ہوگا جبکہ 2027 سے 50 اوورز کے عالمی کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 2024 سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ہوں گی۔

icc
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:44 AM IST

آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ "آئی سی سی بورڈ نے 2024 سے 2031 کا شیڈول جاری کیا ہے جس میں 50 اوورز کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ اور چیمپئنز ٹرافی بھی کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق "50 اوورز کے مینز ورلڈ کپ میں 2027 اور 2031 میں 14 ٹیمیں ہوں گی، جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ہوں گی، جو کہ 2024 ، 2026 ، 2028 اور 2030 میں 55 میچوں کے ٹورنامنٹ پر مشتمل ہوگا۔''

خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ میں صرف 10 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ 2023 کے ورلڈکپ میں بھی اتنی ہی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی جبکہ اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ آٹھ ٹیموں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور 2029 میں کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنشپ کا فائنل 2025 ، 2027 ، 2029 اور 2031 میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

مینز ورلڈ کپ میں سات ٹیموں کے دو گروپ ہوں گے اور پہلی تین ٹیمیں سپر سکس میں آگے بڑھیں گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے۔ یہی شکل 2003 ورلڈ کپ میں بھی تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پانچ کے چار گروپس ہوں گے۔ ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹس میں داخل ہوں گی ، اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

غور طلب ہے کہ بر وقت پچاس اوورز کے ورلڈ کپ میں دس ٹیمیں ہوتی تھیں۔ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.