ETV Bharat / sports

ICC ODI Ranking شبھمن گل آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ سکتے ہیں - وراٹ کوہلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ہندوستانی بلے باز شبھمن گل ورلڈ کپ 2023 کے آئندہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن پر پہنچ سکتے ہیں۔ وہ اس وقت تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

شبھمن گل آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ سکتے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 5:53 PM IST

دبئی:رواں ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 354 رن، تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنانے کے بعد شاندار فارم میں موجود وراٹ کوہلی کو بدھ کو جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم کو بھی پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار ہیں۔ شبھمن گل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ بابر کے 829 پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیائی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر شاندار سنچری اسکور کرنے کے باوجود رینکنگ میں نیچے آگئے ہیں۔ بلے سے مسلسل دھوم مچانے والے ہینرک کلاسن سات مقام کی زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے گیارہویں سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ وراٹ اور وارنر 747 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ وہیں ورلڈ کپ 2023 میں تین سنچریاں بنانے والے کوئنٹن ڈی کاک چھٹی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اتوار کو ہونے والے انڈیا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں اگر گل کا بیٹ چلتا ہے اور بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف فلاپ ہو جاتے ہیں تو گل رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں۔ اب دونوں کے درمیان چھ پوائنٹس کا فرق ہے۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کو اپنی عمدہ فارم کی وجہ سے ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 9ویں سے 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Most Searched player in asia میدان کے باہر بھی کوہلی کا جلوہ، گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلیٹس میں شامل

جوش ہیزل ووڈ ٹاپ 10 گیندبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد سراج بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ کیشو مہاراج کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا اور وہ آٹھویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ کلدیپ یادو بدستور نویں نمبر پر ہیں۔ ہاردک پانڈیا آل راؤنڈروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔ رویندر جڈیجہ اسکاٹش کھلاڑی میتھیو ماٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر 15ویں نمبر پر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.