ETV Bharat / sports

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویراٹ تیسرے تو روہت چوتھے نمبر پر پہنچے

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں شبھمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ بابر اعظم 824 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہلی 791 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کپتان روہت شرما 769 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ گیندبازی میں کیشو مہاراج پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، محمد سراج تیسرے اور جسپریت بمراہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ICC ODI Rankings

ICC ODI Player Rankings
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویراٹ تیسرے تو روہت چوتھے نمبر پر پہنچے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 22, 2023, 9:50 PM IST

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد بھارتی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بلے بازوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، شبھمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ بابر اعظم 824 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہلی 791 پوائنٹس کے ساتھ زیادہ پیچھے نہیں ہیں جبکہ کپتان روہت شرما بھی 769 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ کپ میں، گل نے 354 رنز بنائے اور بابر صرف 320 رنز بنا سکے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکا، جس سے کوہلی اور روہت کے لیے ٹاپ رینکنگ میں جگہ بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ورلڈ کپ فائنل میں شاندار سنچری اور پلیئر آف دی میچ پرفارمنس کے بعد مجموعی طور پر 28 درجے چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج بدستور ٹاپ پر ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ چار درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز سات پائیدان کی بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارت کی گیندبازی جوڑی محمد سراج (تیسرے) اور جسپریت بمراہ (چوتھے) گیندبازوں میں ٹاپ 10 میں برقرار ہے، جب کہ ساتھی کھلاڑی کلدیپ یادو ایک مقام نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج دو درجے نقصان کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار شکیب الحسن ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.