ETV Bharat / sports

ICC Men's Test Team مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان مقرر - رشبھ پنت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا ہے، جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ اس ٹیم میں بھارت کے صرف ایک کھلاڑی کو جگہ ملی ہے۔ ICC Men's Test Team of the Year 2022 revealed

ICC Men's Test Team of the Year 2022 revealed
مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان مقرر
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 12:54 PM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2022 کے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس ٹیم میں صرف ایک بھارتی کھلاڑی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو جگہ ملی ہے۔ پنت نے سال 2022 میں 12 اننگز میں 61.81 کی اوسط اور 90.90 کے اسٹرائیک ریٹ سے 680 رنز بنائے۔ 25 سالہ پنت نے اس دوران دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بنائیں۔ وکٹ کیپنگ میں پنت کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔ انہوں نے 23 کیچ لیے اور 7 اسٹمپنگ کیے۔ آئی سی سی کے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

اسٹوکس کو ٹیم کا کپتان اس لیے بنایا گیا ہے کہ انہوں نے جارحانہ سوچ سے اپنے ملک کی کرکٹ میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ بین اسٹوکس کی کپتانی میں انگلینڈ نے 9 ٹیسٹ جیتے تھے۔ اس دوران اسٹوکس نے دو سنچریوں سمیت اپنے بلے سے 870 رنز بنائے۔ اس کی اوسط 36.25 تھی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹوکس نے بولنگ میں 26 وکٹیں حاصل کیں جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں شامل ہیں۔ اسٹوکس کے ساتھی کھلاڑی جانی بیرسٹو اور جیمز اینڈرسن کو بھی آئی سی سی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

انجری سے قبل بیئرسٹو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 2022 کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سال بھر اپنی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کیا۔ اس کے ساتھ ہی تجربہ کار تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون کو آسٹریلیا سے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی۔

خواجہ نے سال 2022 میں 67.50 کی اوسط سے 1080 رنز بنائے۔ لابوشین نے 56.29 کی اوسط سے 957 رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست ہے۔ فاسٹ بولر نے 10 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن لیون نے 11 ٹیسٹ میچوں میں 29.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم، ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کو مکمل کر لیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.