ETV Bharat / sports

ICC Men's T20I Team آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے تین کھلاڑی شامل - آئی سی سی نے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا

آئی سی سی نے سال 2022 کی بہترین T20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ICC Mens T20I Team Of The Year

ICC Men's T20I Team of the Year 2022 revealed
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:18 PM IST

Updated : Jan 23, 2023, 6:06 PM IST

دبئی: آئی سی سی نے سال 2022 کی بہترین T20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان و تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کو جگہ نہیں ملی ہے۔ وہیں اس ٹیم میں بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کو جگہ ملی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر کو آئی سی سی کی منتخب ٹیم میں وکٹ کیپر/اوپنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ محمد رضوان کو اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر، سوریہ کمار یادو کو چوتھے نمبر پر جگہ ملی ہے۔

اس کے علاوہ گلین فلپس 5ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ چھٹے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا کو جگہ ملی ہے۔ ہاردک پانڈیا اور رضا کو آل راؤنڈر کے طور پر اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سیم کرن، وینندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ حارث رؤف اور جوز لٹل کو بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کے کپتان تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے حارث رؤف اور محمد رضوان کو آئی سی سی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم میں جگہ دی ہے۔ دراصل ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بابر کی فارم بہت خراب تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کپتان اس ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 23, 2023, 6:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.