ETV Bharat / sports

ICC Mens Cricket World Cup آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کے روز سے شروع - ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کے روز سے شروع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی عام فروخت جمعہ کی شام سے شروع ہوگی۔ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے دنیا بھر سے شائقین کو ہندوستان مدعو کیا جارہا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کے روز سے شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 7:40 PM IST

دبئی:رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ کے شائقین ٹکٹ خریدنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے میچوں کے ساتھ ہی وارم اپ میچوں کے ٹکٹ کی معلومات پہلے ہی عام کر دی گئی تھیں۔

بی سی سی آئی نے اس بارے میں اطلاع دی ہے کہ شائقین ٹکٹ کہاں سے خرید سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی۔

ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز جمعہ سے غیر ملکی ٹیموں کے وارم اپ میچوں اور ایونٹ کے میچوں کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ طلب کو پورا کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو دیکھنے کا بہتر موقع ملے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل 58 میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں 10 پریکٹس میچز شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کے میچز ہندوستان کے 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلور، ممبئی اور کولکاتہ میں یہ میچ کھیلے جائيں گے۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم کے علاوہ حیدرآباد میں پریکٹس میچ ہوں گے۔

آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز کے مطابق، ورلڈ کپ کے ٹکٹ 25 اگست کو شام 8 بجے سے https://tickets.cricketworldcup.com کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔بی سی سی آئی نے بتایا کہ میچوں کے ٹکٹ متعینہ ویب سائٹ پر خریدے جا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اہم میچوں کے ساتھ ہی پریکٹس میچ کے ٹکٹ بھی اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

ورلڈ کپ 2023 میں ون ڈے کرکٹ کا بہترین مظاہرہ ہوگا اور تمام شرکت کنندہ ممالک آسٹریلیا، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندوستان، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ میں کرکٹ کا جنون نظر آئے گا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہاکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز کا اعلان کرتے ہی ہم اپنے ملک اور دنیا بھر کے ہر کونے سے کرکٹ کے شائقین کو دلی دعوت دیتے ہیں۔ ہمارے کھیلوں کے مقامات شائقین کو اس طرح کے ٹورنامنٹس میں خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، ہم ورلڈ کپ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں جو کسی بھی دوسرے ملک سے مختلف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Trophy 2023 یوگانڈا کے صدر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے عام ٹکٹوں کی فروخت آج سے ہو گی، جس سے ایک روزہ کھیل کے عروج کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ ہم سب کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی نشستیں محفوظ کرلیں اور اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.