ETV Bharat / sports

India vs Pakistan Match احمدآباد میں ٹیم انڈیا کی عمدہ گیندبازی، پاکستان 191 پر آل آؤٹ - بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر

ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

Etv Bharatبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 2:51 PM IST

Updated : Oct 14, 2023, 5:28 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 12واں میچ آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.5 اوورز میں 191 رنز تک محدود رہی۔ ایک وقت پاکستان کا سکور 29.3 اوورز میں دو وکٹوں پر 155 رنز تھا اور اس کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی تھی۔ اس کے بعد بھارتی باؤلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 50 اور محمد رضوان نے 49 رنز بنائے۔

پاکستان کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔ جسپریت بمراہ نے محمد رضوان کو شاندار آف کٹر پر بولڈ کیا۔ 34 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور چھ وکٹوں پر 168 رنز ہے۔ رضوان نے 69 گیندوں پر 49 رنز بنائے جس میں سات چوکے شامل تھے۔شاداب خان کو بھی جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ شاداب نے دو رنز بنائے۔پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حسن علی (12) بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں رویندرا جدیجا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ حسن کو شبمن گل نے کیچ کیا۔

کلدیپ نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ کلدیپ نے افتخار احمد کو بولڈ کیا۔ پاکستان کا اسکور 33 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں پر 166 رنز ہے۔

کلدیپ نے ہندوستان کو بڑی کامیابی دلائی۔ انہوں نے سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شکیل نے 6 رنز بنائے۔ آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس کے بعد روہت نے کامیاب ڈی آر ایس لیا۔ پاکستان کا اسکور 32.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 162 رنز ہے۔

پاکستان کو 155 رنز کے اسکور پر تیسرا جھٹکا لگا۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم کو محمد سراج نے بولڈ کیا۔ آؤٹ ہونے سے قبل بابر اعظم نے رضوان کے ساتھ اچھی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا۔ بابر اعظم نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران انہوں نے سات چوکے لگائے۔

دونوں سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے پاکستان کو سنبھال لیا ہے۔دو نوں بلے بازوں نے سوجھ بوجھ کے ساتھ بلے بازی کی ہے۔

پاکستان کو پہلا جھٹکا لگا عبداللہ شفیق کو محمد سراج نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ عبداللہ نے 20 رنز بنائے۔ پاکستان کا سکور آٹھ اوورز میں ایک وکٹ پر 41 رنز ہے۔ عبداللہ نے سری لنکا کے خلاف 113 رنز بنائے تھے۔

ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو پویلین بھیج دیا۔ امام نے 38 گیندوں میں 36 رنز بنائے اور ان کا کیچ کے ایل راہول نے پکڑا۔ پاکستان کا اسکور 12.3 اوورز کے بعد دو وکٹوں پر 73 رنز ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون ۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڑیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

Last Updated : Oct 14, 2023, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.