حیدرآباد: بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بدھ کی رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلے گا اور یہیں سے ہی اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 اکتوبر سے نیدرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں چار ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ پاکستان کی ٹیم لاہور سے دبئی کے راستے حیدرآباد پہنچی ہے۔
واضح رہے پاکستان ٹیم سات سال بعد بھارت میں آئی ہے اس سے قبل 2016 میں پاکاتنی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت آئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان صرف ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی مدمقابل ہوتے ہیں۔ ویزے دستیاب ہونے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے وارم اپ میچ سے پہلے خود کو تیار کرنے کے لیے صرف ایک دن کا وقت ملا ہے۔ پاکستان نے آخری بار کپتان عماران خان کی قیادت 1992 میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
- شاہین کے ساتھ نئی گیند کا پارٹنر حسن علی ہوں گے: بابر اعظم
- پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے:ناصر حسین
حیدرآباد میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈ اور سری لنکا سے مدمقابل ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کا مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ہے، 20 اکتوبر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف، 23 اکتوبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف، اور یہیں پر 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف، 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کے خلاف، 4 نومبر نیوزی لینڈ کے خلاف ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اور 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز میں کھیلی گی۔