ETV Bharat / sports

ICC Cricket World Cup 2023 آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہونے کا امکان، فائنل مقابلہ احمد آباد میں ہوگا - ICC Cricket World Cup 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام رواں برس ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو ملی ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے کئی طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن بھارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ICC Cricket World Cup 2023 likely to start from October 5 onwards

ICC Cricket World Cup 2023 likely to start from October 5 onwards, final scheduled to take place in Ahmedabad
آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہونے کا امکان، فائنل مقابلہ احمد آباد میں ہوگا
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 5:17 PM IST

نئی دہلی: رواں برس بھارت میں ہونے والا ونڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوسکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک درجن شہروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 46 دن تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ سمیت کل 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

میچز بنگلور، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکاتا، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، احمد آباد اور ممبئی میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ ٹائٹل میچوں کے علاوہ بی سی سی آئی نے ابھی تک کسی بھی میچ کے لیے مقامات کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ دو تین شہروں میں وارم اپ میچز ہوں گے۔ بھارت کے کئی حصوں میں مانسون کے پیش نظر مقامات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

عام طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کم از کم ایک برس پہلے کرتا ہے، لیکن اس بار اسے بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی حکومت سے ضروری منظوری ملنے کا بھی انتظار ہے۔ اس میں دو بڑے مسائل شامل ہیں: ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستانی ٹیم کے لیے ویزا کلیئرنس، جو 2013 سے بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ نہیں کھیلی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.