دئبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کے روز آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ICC announces prize money for men's T20 World Cup
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جب کہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی نے کہاکہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی سپر 12 مرحلے میں 30 میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔
پہلے مرحلے میں کسی بھی جیت پر $40,000 دیا جائے گا۔ اس طرح 12 میچوں میں مجموعی طور پر $480,000 کی انعامی رقم دی جائے گی۔ پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی چار ٹیموں میں سے ہر ایک کو 40,000 ڈالر ملیں گے۔
مزید پڑھیں: