ETV Bharat / sports

Rahsid Khan On Batting: 'میں مسلسل کچھ برسوں سے اپنی بلے بازی پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں' - آئی پی ایل 2022

آخری اوور میں چھکوں کی بدولت جیتنے والے کسی بھی بلے بازکو اپنی اس کامیابی پر فخر محسوس ہوگا، لیکن افغانستان کے اسٹار کرکٹر گجرات ٹائٹنز کے راشد خان نے کہا کہ اس طرح کی کارکردگی پر ان کو بھروسا تھا، کیونکہ گزشتہ دو سالوں سے وہ اپنی بیٹنگ پر کام کر رہے ہیں۔I had self-belief in my batting, I've been working on it for the last two years says Rashid Khan

'میں مسلسل کچھ برسوں سے اپنی بلے بازی پر توجہ مرکوز کررہا ہوں'

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 6:39 PM IST

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں آخری اوور میں راشد خان کے شاندار تین چھکوں کی بدولت میچ کا رخ بدل گیا اور گجرات نے جیت اپنے نام کرلی۔ گجرات ٹائٹنس کو 14 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچانے والے راشد خان نے میچ کے بعد کہا کہ 'یہ شاندار احساس ہے۔ میں مسلسل کچھ برسوں سے اپنی بلے بازی پر توجہ مرکوز کررہا ہوں۔' I had self-belief in my batting, I've been working on it for the last two years says Rashid Khan

انہوں نے کہا کہ 'میں صرف اپنا کھیل کھیلنا چاہتا تھا، اپنی بلے بازی پر بھروسہ کرنا چاہتا تھا۔ سن رائزرس کے لئے کھیلتے وقت بھی مجھے میچ فنش کرنے کے موقع ملے تھے، لیکن میں میچ کو انجام تک نہیں پہنچا پایا۔ حالانکہ مجھے اب اچھا محسوس ہورہا ہے اور آگے بھی جب کبھی موقع ملے گا تو میری یہی کوشش رہے گی کی اپنی ٹیم کے لئے گیم کو فنش کروں۔'

واضح رہے کہ حیدرآباد کے خلاف جب ٹیم کو آخری اوور میں 22 رن درکار تھے تب راشد خان اور راہل تیوتیا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ جیسے ہی راشد خان نے وننگ چھکا لگایا، ہاردک کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ، جو اسٹیڈیم میں موجود تھیں، اپنی سیٹ سے کود گئیں، جب کہ ہاردک ڈگ آؤٹ میں مسکراتے ہوئے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Punjab vs Gujarat IPL 2022: راشد پنجاب کنگز کے ٹاپ آرڈر کے سب سے بڑے درد سر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.