ETV Bharat / sports

Naseem Shah on Viral Video Shared By Actress مجھے نہیں معلوم کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ - نسیم شاہ کا اروشی روتیلا پر رد عمل

بھارت کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی۔ وہیں نسیم شاہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔ Naseem Shah on Viral video Shared By Actress

مجھے نہیں معلہوم کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 9:49 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 10:05 PM IST

دبئی: پاکستان کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تو بھارتی اداکارہ، ماڈل و ڈانسر اُروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو انہیں پسند کرتے ہیں۔ بھارت کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔ Naseem Shah on Viral video Shared By Actress

اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔ مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب کرکٹر نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے نہ صرف اُروشی روٹیلا کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر بھی بات کی۔نسیم شاہ نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو میچ جتوایا۔

فاسٹ باولر کے مطابق وہ بلے باز نہیں مگر کوشش کرتے ہیں کہ وہ کریز پر ٹیم کے بلے بازوں کا ساتھ دیں اور انہیں مایوس نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف جس بلے سے دو چھکے لگائے تھے، انہوں نے وہ فروخت کے لیے پیش کردی ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ نسیم شاہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص ہے، مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، وہ صرف گراؤنڈ میں کھیل کھیلتے ہیں اور اسی پر توجہ دیتے ہیں، لوگ انہیں ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں مگر انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ نسیم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: Urvashi Rautela and Naseem Shah اداکارہ اروشی روتیلا پاک بولر کے ساتھ انسٹا ویڈیو شیئر کرنے پر ٹرول ہوئیں

یو این آئی

Last Updated : Sep 10, 2022, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.