ETV Bharat / sports

Anushka Sharma on Viart Kohli ہر حال میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 10:44 PM IST

انوشکا نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھارت اور افغانستان ایشیا کپ کا میچ ہوا ہے۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ سنچری کی خوشی میں کوہلی نے سب سے پہلے خوشی میں انگوٹھی کو بوسہ دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انوشکا نے مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔ Anushka Sharma On Viart Kohli

Etv Bharat
Etv Bharat

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس پوسٹ پر کمنٹ میں ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں جمعرات کو بھارت اور افغانستان کا میچ ہوا ہے اس میچ میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ سنچری کی خوشی میں کوہلی نے سب سے پہلے خوشی میں انگوٹھی کو بوسہ دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انوشکا نے مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔ اس کے بعد وراٹ کی اہلیہ نوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

وراٹ نے تقریباً تین سال (1020 دن) بعد بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل، انہوں نے 23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی 70ویں سنچری بنائی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ کوہلی نے اب سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے معاملے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی برابری کر لی ہے۔ دونوں کے نام 71-71 سنچریاں ہیں۔ سچن تیندولکر 100 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli Century کوہلی نے سنچری کا سہرا انوشکا اور وامیکا کے سر باندھا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.