آئی پی ایل ٹیم چنئی سُپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی کی گزشتہ روز کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی اور آج وہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے۔ 45 سالہ ہسی دوحہ کے راستے کمرشیل فلائٹ کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
آئی پی ایل 2021 میں شامل آسٹریلیا کے باقی کھلاڑی، عہدیدار، کوچ اور دیگر ممبران بھی آج ہی آسٹریلیا پہونچیں گے کیونکہ وہ ابھی تک مالدیپ میں کورنٹائن ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیائی کھلاڑی آئی پی ایل 2021 کے ملتوی ہونے کے بعد مالدیپ روانہ ہوگئے تھے جب ان کی حکومت نے بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر 15 مئی تک بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
وطن واپس آنے پر بی سی سی آئی آسٹریلیائی کھلاڑیوں، ممبروں اور کھیلوں کے عملے کے سفر اور کورنٹائن سے متعلق اخراجات برداشت کرے گی۔