ہماچل پردیش پردیش کے سلامی بلے باز شُبھم اروڑہ (ناٹ آؤٹ 136) کی شاندار سنچری کی مدد سے ہماچل پردیش نے وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں تمل ناڈو کو 11 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وجے ہزارے ٹرافی میں یہ ہماچل پردش کا پہلا فائنل تھا اور اس نے پانچ بار کی چیمپئن تمل ناڈو ٹیم کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
تمل ناڈو نے وکٹ کیپر دنیش کارتک (116 رنز) Dinesh Kartik Century in Vijay Hazare Trophy کی سنچری کی بدولت 49.4 اوورز میں 314 رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا جس کے جواب میں ہماچل پردیش نے 47.3 اوورز میں چار وکٹ پر 299 رنز بنالئے تھے جبکہ اس وقت ہدف 289 رنز تھا۔
ہدف بہت بڑا تھا لیکن شُبھم اروڑہ نے 131 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 136 رنز بنا کر ٹیم کو چیمپیئن بننے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہماچل پردیش ٹیم نے پہلے وکٹ کے لیے 60 رنز کے مضبوط آغاز کے بعد 96 رنز پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن شُبھم اروڑہ نے امت کمار کے ساتھ 148 رنز کی مضبوط پارٹنرشپ کر کے ٹیم کا اسکور مضبوچ کیا۔
امیت کُمار نے 79 گیندوں پر 76 رن میں 6 چوکے شامل ہیں۔ اس کے بعد شُبھم کو کپتان رشی دھون کی شکل میں ایک اچھا ساتھی ملا اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 55 رنز جوڑے۔
اس پارٹنرشپ میں رشی دھون نے محض 23 گیندوں میں 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 42 رنز بنائے۔
وجے ہزارے ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں ہماچل پردیش ٹیم نے تمل ناڈو کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ جیسے ہی کپتان رشی دھون نے ٹرافی اپنے ہاتھوں میں لی، ہماچل کے تمام کھلاڑیوں نے رقص کرکے اس جیت کا جشن منایا
اس سے قبل دنیش کارتک نے تمل ناڈو کو 4 وکٹوں پر 40 رنز کی نازک حالت سے باہر نکالتے ہوئے بابا اندراجیت (80 رنز) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 202 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو مضبوط اسکور فراہم کیا۔
دنیش کارتک نے 103 گیندوں میں 116 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے لگائے جبکہ بابا اندرجیت نے 71 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے محض 21 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار پہنچایا جبکہ کپتان وجے شنکر نے 16 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ پنکج جسوال نے 59 رن پر چار وکٹ اور رشی دھون نے 62 رن پر تین وکٹ لیے۔