ETV Bharat / sports

PAK vs ENG 3rd Test ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو پچاس رن کی سبقت حاصل - انگلینڈ پاکستان تیسرا ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم پر پاکستان نے بغیر کسی وکٹ پر 21 رنز بنالیے ہیں، جبکہ اسے ابھی لیڈ ختم کرنے میں مزید 29 رنز درکار ہیں کیونکہ انگلنیڈ نے پہلی اننگز میں 354 رن بنا کر 50 رن کی برتری حاصل کی تھی۔ PAK vs ENG 3rd Test

PAK vs ENG 3rd Test
انگلینڈ پاکستان تیسرا ٹیسٹ
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 9:35 PM IST

کراچی، باصلاحیت بلے باز ہیری بروک (111) کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 354 رن بنا کر 50 رن کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رن بنا لیے تھے جب کہ انگلینڈ کو ہدف دینے سے قبل اسے مزید 29 رن بنانے ہوں گے۔PAK vs ENG 3rd Test

courtesy ICC twitter
بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

انگلینڈ نے دن کے آغاز میں مسلسل گیندوں پر بین ڈکٹ (26) اور جو روٹ کی وکٹیں گنوائیں جب کہ اولی پوپ 64 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 51 رن کی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بین اسٹوکس اچھی لے میں نظر آرہے تھے لیکن 26 رنز پر رن ​​آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے پانچ وکٹ پر 145 پر گرجانے کے بعد بروک نے بین فوکس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ بروک نے سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی، انہوں نے 150 گیندوں پر 111 رن بنائے، فوکس نے 121 گیندوں پر 64 رن کا حصہ ڈالا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 117 رن جوڑ کر انگلینڈ کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔ اس کے علاوہ مارک ووڈ نے 35 اور اولی رابنسن نے 29 رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار چار جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل شان مسعود نے تین جبکہ عبداللہ شفیق نے 14 رن بنالئے ہیں، حالانکہ پاکستان اب بھی 29 رن پیچھے ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.